ہومتازہ ترینپاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا

پاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر9 مئی 2024 کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 9 مئی 2024 کو ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کریں گے اور عہدیداروں کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی اور پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے اور ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈز آویزاں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کے ساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا اور نو مئی کے شہدا کے لیے ریلیوں میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔