ہومپاکستاناوکاڑہ، پاسکو کا زونل ہیڈ مشتاق شاہد باردانہ فروخت کرتے پکڑا گیا

اوکاڑہ، پاسکو کا زونل ہیڈ مشتاق شاہد باردانہ فروخت کرتے پکڑا گیا

اوکاڑہ(آئی پی ایس )پاسکو کا زونل ہیڈ مشتاق شاہد باردانہ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔مشتاق شاہد کے باردانہ فروخت کرنے کی اطلاع پر کسانوں نے احتجاج کیا اور پاسکو سینٹر کا گھیراو کیا تھا

احتجاج کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے عملے کے ہمراہ چھاپہ مارا تھا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران باردانہ لوڈ کرنے والے ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔تھانہ شاہبور میں تحصیلدار اوکاڑہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، کسانوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، کسانوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کسانوں کو باردانہ فراہم کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔