ہوماسلام آباداڈیالہ جیل انتظامیہ کا بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتار اسلام آبادکے مزید ملزمان رکھنے سے انکار

اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتار اسلام آبادکے مزید ملزمان رکھنے سے انکار

راولپنڈی (آئی پی ایس )سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے بھکاری ایکٹ میں اسلام آباد سے لائے گئے مزید ملزمان کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مزید ملزمان نہ بھیجنے کو کہا ہے۔خط کے متن کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملزمان رکھنے کی گنجائش 2174 ہے جب کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں 7000ملزمان بند ہیں ۔ بھکاری ایکٹ میں گرفتار زیادہ تر ملزمان معذور، زخمی، عادی منشیات اور خواجہ سرا ہوتے ہیں۔

ملزمان کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے سے جیل انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی نے درخواست کی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اسلام آبادکو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور بھکاری ایکٹ میں گرفتار ملزمان کو بند کرنے کیلئے عارضی طور پر بندوبست کیا جائے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ اڈیالہ جیل میں بھکاری ایکٹ میں ملوث ملزمان کو وصول نہیں کیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔