اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا، دورے کے دوران پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، اس سلسلے میں سعودی عرب سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اہم وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پہنچا جبکہ مصدق ملک اور جام کمال نے وفد کا استقبال کیا۔سعودی وفد 40 سے 50 افرد پر مشتمل ہے، سعودی وفد 2 روز پاکستان میں قیام کرے گا جبکہ تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں۔
تجارتی وفد پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں تجارتی وفود کا تبادلہ ہوگا۔سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں، ان کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔دورے کے دوران پاکستان میں اربوں ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔
سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
