گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئندہ تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
