Sunday, June 8, 2025
spot_img
ہومپاکستانپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، صدر خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، صدر خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدرِ مملکت کا خطاب آئینی تقاضا اور پارلیمانی روایت ہے۔

پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

روایت کے مطابق مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور گورنر شریک ہوتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سفراء اور اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب کی روایت بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔