ہومکامرسسیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع

سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی۔

اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18 کی بجائے 22 اپریل ہے۔

ٹیکس دہندگان بغیر کسی جرمانے اور اضافی سرچارج کے اپنے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور سیلزٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے مقرر معیاد تک جمع کرواسکتے ہیں۔
اس بارے میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو مراسلہ لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔