ہومپاکستاندہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے، امریکی محکمہ خارجہ

دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(سب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کا باقاعدہ آغاز 26 فروری 2026 کو ہوا جب افغان فورسز نے پاکستان پر سرحد پار سے حملے کیے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت مصائب جھیلے ہیں۔پاکستان واشنگٹن کا ایک اہم غیر نیٹو اتحادی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس واپسی کے بعد سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
افغانستان بھارتی ایما پر ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہیں، اس سلسلے میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر شواہد بھی پیش کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔