اسلام آباد ،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسدعمر نے اپوزیشن لیڈر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف عمران خان کے پارلیمنٹ میں نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں لیکن نوازشریف کو پاکستان تو لائیں چاہتے ہیں وہ بھی پاکستانیوں کے ساتھ زندگی گزاریں۔
ایوان میں شہبازشریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ یہ لوگ بیرونی ملک پاکستانیوں سے فنڈز لیتے رہے اور ہم بیرونی ملک پاکستانیوں سیووٹ لیکررہیں گے ہم بیرون ملک پاکستانیوں سیووٹ کامسئلہ حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مئی سے جولائی تک 12فیصدریونیومیں اضافہ ہوا، 4ہزار ارب سے زائدریونیو جمع کیاگیا سارے پاکستان میں نوجوانوں میں ہنرسیکھایاجائیگا، ملک کی زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 3 بڑے منصوبوں پرکام ہورہا ہے دیامر، مومند اور بھاشاڈیم پر جاری ہے جب کہ بلوچستان میں درمیانے سائزکے ڈیم بنائے جارہے ہیں۔اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل ترین فیصلے کرکے معیشت کوسنبھالا، راجہ پرویزاشرف کے دورمیں ڈھائی ارب ڈالرکابیرونی خسارہ چھوڑاگیاتھا ساڑھے3ارب ڈالر ذخائر موجود تھے جب ہماری حکومت آئی یہ دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئے تھے یہ حالات تھے وزیراعظم عمران خان نے بڑے مشکل فیصلے کیے ،ایک دہائی گزرنے کے بعدبیرونی خسارہ نہیں سرپلس ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی تقریرکاجواب دیناشروع کیاتوبہت وقت لگ جائیگا میں ایسے لیڈر کی پارٹی سے ہوں جس نے عوام کی خدمات کی، میرا لیڈر مخیرحضرات، کمزورطبقوں کی مدد کرتا ہے، عوام کی مدد کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہوتی ہے، وزیراعظم ہائوس کے 108کروڑ روپے سالانہ اخراجات کم کیے، اخراجات میں کمی کرکے فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔
