Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کہاں چیلنج کیا گیا؟

ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کہاں چیلنج کیا گیا؟

کراچی (سب نیوز )الیکشن 2024 میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کے معاملے پر ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کراچی میں چیلنج کیا گیا۔پی ٹی آئی کے آزاد اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا۔کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 28 سے زائد حلقوں کے امیدواروں کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفی کمال، حفیظ الدین، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کی کامیابی کو چلینج کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل، نبیل گبول، سعید غنی، فاروق اعوان، حکیم بلوچ اور دیگر کی کامیابی کو بھی چیلنج کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لیے دو الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان اقبال پر مشتمل الگ الگ الیکشن ٹربیونلز انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔