ہومتازہ ترینمحمد ذکریا اکبر ضیاء اسلام آباد چیمبر کے صدر منتخب

محمد ذکریا اکبر ضیاء اسلام آباد چیمبر کے صدر منتخب

محمد اشفاق حسین چٹھہ سینئر نائب صدر، محمد وقاص خان نائب صدر منتخب

اسلام آباد: محمد ذکریا اکبر ضیاء کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا صدر، محمد اشفاق حسین چٹھہ کو سینئر نائب صدر جبکہ محمد وقاص خان کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
انتخابی نتائج کا اعلان ہفتہ کے روز آئی سی سی آئی الیکشن کمیشن نے کیا۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین عمر رفیق جبکہ اراکین چوہدری ندیم الدین اور اسد عزیز نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر محمد عرفان چوہدری، چیئرمین آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ شیخ طارق صادق، کونسل ممبران، زبیر احمد ملک محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، چوہدری مسعود، واجد ایوب اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ سمیت چیمبر کے دیگر عہدیداران اور رہنما بھی موجود تھے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان اور حتمی توثیق 30 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے والے سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) میں کی جائے گی۔ اسی موقع پر نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اپنے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔
اس موقع پر سبکدوش ہونے والی قیادت نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت چیمبر کے کردار کو کاروباری برادری کے مؤثر نمائندہ فورم کے طور پر مزید مضبوط کرے گی اور اسلام آباد کے تاجروں اور کاروباری افراد کے مفادات کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔