Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت نے پمز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری کرلی

وفاقی حکومت نے پمز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے وفاق کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں شعبہ لیب اور ریڈیالوجی کو پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں باقی شعبہ جات بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دیے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں پمز کی اراضی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گاذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار نے پمز انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

ڈاکٹر ملک مختار احمد کا کہنا ہے کہ پمز کے کسی بھی شعبے کو پرائیویٹا ئز نہیں کیا جا رہا، نہ ہی کسی بھی رہائشی کالونی میں ٹاور بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز وزارت صحت کے زیر انتظام ہی کام کرتا رہے گا، ریڈیالوجی کے شعبے میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی کے ٹیسٹ پبلک پرائیویٹ کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔