ہومتازہ ترینامریکا کیساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم کا جوبائیڈن کو جوابی خط

امریکا کیساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم کا جوبائیڈن کو جوابی خط

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کا جواب دے دیا۔وزیرِاعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔