ہومپاکستانجعلی ای میلزسے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنیکی کوششوں کا انکشاف

جعلی ای میلزسے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنیکی کوششوں کا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس )جعلی ای میلزکے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات چرانے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا۔ ذرائع نے بتایاکہ جے ایس کوآرڈ کی طرف سے فیک ای میل زیرگردش ہیں اور فیک ای میلزکے ساتھ خطرناک پے لوڈ اٹیچ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیک ای میلزوزارتوں کے نیٹ ورک اور سسٹم کی سکیورٹی کونقصان پہنچاسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کو تمام موصول شدہ ای میلزپرمحتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں موصول ای میل کا ایڈریس اور ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔