ہومبریکنگ نیوزپنجاب کابینہ کی توسیع اور رانا ثنا کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ کی توسیع اور رانا ثنا کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

لاہور (سب نیوز )پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرنے اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو اہم عہدہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان کو صوبائی کابینہ میں سینئیر مشیر کا منصب دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کو قانون اور پارلیمانی امور کے محکمے میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ پنجاب کابینہ میں مزید 8 وزرا شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔