ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا

پی ٹی آئی نے تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا

اسلام آباد (سب نیوز )تحریک انصاف نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربرباہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا۔تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کی جانب سے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو مسترد کرتے میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے، ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے، میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کو اس وقت کے چیف جسٹس ناصرالملک نے ہیڈ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔