ہومپاکستانخبیب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ نرسنگ ہری پور میں کلاسز شروع ہونے پر کیک کاٹا گیا

خبیب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ نرسنگ ہری پور میں کلاسز شروع ہونے پر کیک کاٹا گیا

ہری پور(سب نیوز)گزشتہ روز خبیب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ نرسنگ ہری پور میں کلاسز شروع کرنے پر ماوا چیئرمین رحمت خان اور ماوا ٹیم نے کے ایف چیئرمین ندیم احمد خان کو اور کے ایف ٹیم کو میڈیکل سائنس انسٹیٹیوٹ کے کلاسز شروع کرنے پر مبارکباد دی اور اسی خوشی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
چیئرمین ندیم احمد خان نے ماوا چیئرمین کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر احمد خان ڈاکسن انسٹیٹیوٹ،ڈاکٹر مرزا علی ،نعمت اللہ مسعود، ڈاکٹر نور زمان، ریاض خان، رحمت اللہ، زاہد خان اور دیگر معززین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
چیئرمین ندیم احمد خان نے ماواچیئرمین اور ماوا ٹیم، اس کے علاوہ اپنے دفتر کے ایف ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا ۔


جس میں خبیب فاؤنڈیشن ٹیم کی جانب سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ افتخار احمد، کرنل ریٹائرڈ مزہر، میجر ریٹائرڈ زاہد، مفتی عارف، ہارون، کلیم، میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہری کے ڈائریکٹر اور مختلف شعبوں والے آفیسرز و آفیشل اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔


پروگرام کے اختتام پر ماوا کےچیئرمین نے اپنی اور ماوا ٹیم کی جانب سے افطار ڈنر مدعو کرنے پر اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ماوا کو دفتر دینے پر اور چیئرمین کے ایف ندیم احمد خان کے تعاون سے ماوا کا طالب علم معاز کے ناک کی ہڈی کا کامیاب آپریشن پر شکریہ ادا کیا ۔
کے ایف چیئرمین ندیم احمد خان نے اپنے بیان میں اپر وزیرستان سرویکئ ڈویژن میں چار پراجیکٹس اسکول، ٹیوب ویل، مسجد اور اسکول کی بلڈنگ کے کام کو دیکھنے کے لیے ماوا و کے ایف کی مشترکہ ٹیم علاقے کا دورہ کریں گے۔
مزید یہ کہ خبیب سرگودھا گرلز کالج ، ہری پور میں میڈیکل سائنس انسٹیٹیوٹ اور ہری پور بوائز کالج میں مزید یتیم اسٹوڈنٹس کو داخلہ فراہم کریں گے۔
آخر میں مفتی عارف نے اختتامی دعا ملک پاکستان اور خبیب فاؤنڈیشن و ماوا کے علاوہ فلسطینی بھائیوں اور یتیم بچوں کے لئے خصوصی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔