اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی، ملاقات میں محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونیوالی تحقیقات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
