لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو 4 اپریل کو فردِ جرم کے لیے طلب کر لیا۔
جج ارشد حسین نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت کے تحریری حکم کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی نے چودھری پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، جن کے مطابق 17 مارچ کو پرویز الہٰی واش روم میں گر گئے۔
تحریری حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ گرنے سے پرویز الہٰی کی پسلی فریکچر ہوئی، میڈیکل افسر نے پرویز الہٰی کو 2 ہفتوں کے ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت کا اپنے تحریری حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کے باعث فردِ جرم عائد نہیں کر سکتے۔
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب، تحریری حکم جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
