ہومبریکنگ نیوزشرح نمو بڑھ کر 2.5 فیصد ہوگئی، نیشنل اکا ئونٹس کمیٹی

شرح نمو بڑھ کر 2.5 فیصد ہوگئی، نیشنل اکا ئونٹس کمیٹی

اسلام آباد (سب نیوز )سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیرِ صدارت نیشنل اکا ئو نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پہلی سہہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح 2.5 فیصد رہی۔نیشنل اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پہلی سہہ ماہی کیلئے نظرثانی شدہ اقتصادی اشاریوں کی منظوری دی گئی۔

نیشنل اکائونٹس کمیٹی نے بتایا کہ پہلی سہہ ماہی میں زرعی ترقی کی شرح 8.58 فیصد رہی، جبکہ تخمینہ 5.6 فیصد لگایا گیا تھا۔کمیٹی نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی کے اقتصادی اشاریوں کی منظوری بھی دی۔ نیشنل اکانٹس کمیٹی کے مطابق دوسری سہہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ ایک فیصد رہی، جبکہ زرعی ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔