Friday, May 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزمولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق ایک بار پھرفیک نیوز وائرل

مولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق ایک بار پھرفیک نیوز وائرل

اسلام آباد (سب نیوز )معروف پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق خبر گردش کرنے لگی، تاہم وائرل تصویر 2019 کی ہے۔سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل سے متعلق ایک تصویر کافی وائرل ہے، جس میں صارفین کا دعوی کیا جا رہا ہے، مولانا طارق جمیل کو حادثہ پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق مولانا طارق جمیل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جبکہ وہ شدید زخمی ہیں۔تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے، کہ مولانا طارق جمیل ٹریفک حادثے کا شکار نہیں ہوئے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بھی جھوٹ ہیں۔ جو تصویر وائرل ہوئی وہ مولوی عبد الغفار افغانی المعروف آزاد جمیل کی ہے جو 2019 میں ان کے حادثے ہے بعد بنائی گئی تھی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔