Saturday, May 16, 2026
ہومدنیاچین کی جانب سے پاکستان میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

چین کی جانب سے پاکستان میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت


چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے پاکستانی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا گروپ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان کی قومی ترقی اور سماجی استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔