ہومسائنس و ٹیکنالوجیونڈ ٹربائن سے 5 گنا زیادہ بجلی بنانے والی ”ونڈ کیچر“ گرڈ ٹیکنالوجی

ونڈ ٹربائن سے 5 گنا زیادہ بجلی بنانے والی ”ونڈ کیچر“ گرڈ ٹیکنالوجی

اوسلو، ناروے کی ایک نجی کمپنی نے ہوا سے بجلی بنانے والا ایک ایسا نظام ایجاد کیا ہے جو سالانہ بنیادوں پر موجودہ ونڈ ٹربائنز کے مقابلے میں بجلی کی 5 گنا زیادہ پیداوار دے سکے گا۔

”ونڈ کیچر سسٹمز“ کہلانے والی کمپنی نے اسی نام سے ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی ہے جو سمندر میں تیرتی ہوئی ایک دیوقامت جالی پر مشتمل ہے۔جالی کی اونچائی 1000 میٹر سے زیادہ ہے جبکہ پہلے ڈیزائن میں قدرے چھوٹی جسامت والی تقریباً 120 ہلکی پنکھڑیاں چاروں طرف نصب ہیں۔ ونڈ کیچر سسٹمز کے آئندہ ڈیزائن سمندر میں ٹھوس پلیٹ فارم کے علاوہ زمین پر بھی نصب کیے جاسکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔