ہومپاکستانپارلیمنٹ ہاوس کے بجٹ کےلئے 100 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

پارلیمنٹ ہاوس کے بجٹ کےلئے 100 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد، نئی مالی سال میں پارلیمنٹ ہاوس (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے بجٹ میں 100 کروڑ سے زائد اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں پارلیمنٹ ہاوس کے بجٹ میں 100 کروڑ سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے، اور وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس ( قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے لئے مجموعی طور پر9 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا ہے۔بجٹ دستایزات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مجموعی بجٹ 9 ارب 32 کروڑ 86 لاکھ کا ہوگا، قومی اسمبلی کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 کروڑ اضافی بجٹ دیا جائے گا، جب کہ سینیٹ کو بھی بجٹ میں اپنے حصے سے زیادہ 72 کروڑ روپے ملیں گے۔ اس طرح ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا مالی سال 21-22 کے لئے 5 ارب 58 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اور ایوان بالا (سینیٹ) کو 3 ارب 74 کروڑ 47 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ میں اپوزیشن لیڈر چیمبر کا حصہ بھی مختص کیا گیا ہے، جب کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور کشمیر کمیٹی کو بھی پارلیمانی بجٹ سے حصہ دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔