Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینجنہوں نے ذاولفقار بھٹو کو پھانسی دی ان کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسی دینی چاہئے، سعید غنی

جنہوں نے ذاولفقار بھٹو کو پھانسی دی ان کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسی دینی چاہئے، سعید غنی

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی ان کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسی دینی چاہئے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کوئی عدالتی فیصلہ ایک شخص کی جان لے لیتا ہے، سزائے موت بالکل نہیں ہونی چاہئے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو سزا کے اثرات آج تک پاکستان بھگت رہا ہے، پاکستان کی موجودہ حالت کا آغاز 5 جولائی 1977 سے ہوتا ہے۔سعید غنی ذوالفقار بھٹو سے متعلق قرارداد پر دوران تقریرآبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ وہ جج قابل تحسین ہیں جنہوں نے کیس کو سنا، کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔