Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزگلگت بلتستان انتخابات، پنجاب پولیس کی 5 ہزار سے زائد نفری بھیجنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان انتخابات، پنجاب پولیس کی 5 ہزار سے زائد نفری بھیجنے کا فیصلہ

گلگت(آئی پی ایس )گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس نے 5 ہزار سے زائد نفری گلگت بلتستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق 5 ہزار سے زائد نفری گلگت بلتستان جائے گی اور یہ نفری گلگت بلتستان میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی یہ نفری 4 جون کو گلگت بلتستان جائے گی، جس میں آر ایم پی سے 1500، پنجاب کانسٹیبلری سے 1242 اہلکار شامل ہوں گے۔اسی طرح پنجاب ہائی وے پولیس سے 1958 اہلکار اور لاہور پولیس کے 300 اہلکار گلگت بلتستان جانے والی نفری میں شامل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔