Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزلیسکو بورڈ نے خواجہ آصف کے ٹویٹ پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

لیسکو بورڈ نے خواجہ آصف کے ٹویٹ پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) لیسکو بورڈ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹویٹ پر نوٹس لے کر اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا۔

لیسکو بورڈ نے کہا کہ وفاقی وزیر کی درخواست پر بھی 80 ہزار لے کر ٹرانسفارمر بدلنا افسوسناک ہے، یہ واقعہ کرپشن اور فرسودہ سسٹم کی بدترین مثال ہے۔

لیسکو بورڈ نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو سمیت تمام ذمہ دار افسران سے پوچھ گچھ ہو گی، لیسکومینجمنٹ ملوث پائی گئی تو سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ کرپشن اور اوور بلنگ ختم کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔