ہومتازہ ترینایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 59 فیصد کی کمی ریکار ڈ کی گئی ،ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 59 فیصد کی کمی ریکار ڈ کی گئی ،ادارہ شماریات

اسلام آباد، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جولائی سے اپریل کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 12اعشاریہ9 فیصد ریکارڈ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں 3اعشاریہ39 فیصد،فوڈ، مشروبات اور تمباکو کی صنعتوں میں 2اعشاریہ52 فیصد، فارما سوٹیکل کی صنعت کی پیداوار میں صفر اعشاریہ96 فیصد کی گروتھ، نان میٹالک منرل مصنوعات کی صنعت کی پیداوار میں 3اعشاریہ05 فیصد اور آٹو موبیل کی صنعت میں 1اعشاریہ68 فیصد پیداوار میں گروتھ ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت میں 16اعشاریہ19 فیصد کمی جبکہ کیلے 9اعشاریہ01 فیصد، دال مونگ 2اعشاریہ38 فیصد، دال ماش 1اعشاریہ74 فیصد سستی ہوئیں جب کہ آلو چینی اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیامیں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 12اعشاریہ01 فیصد، ٹماٹر 8اعشاریہ06 فیصد، لہسن 1اعشاریہ53 فیصد اور مٹن 1اعشاریہ16 فیصد مہنگا ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔