Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے گلے لگا کر تھپکی دی

مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے گلے لگا کر تھپکی دی

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کر دی۔
ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لاء اینڈآرڈر بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔