اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میں نے جبری گمشدگی کے نام پر ریاست پر لگے الزمات کا دفاع کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جبری گمشدگی کا دفاع کیا۔
جس پر نگران وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جبری گمشدگی کے نام پر ریاست پر لگے الزمات کا دفاع کیا۔
صحافی نے پھر سوال کہا کہ یہ بندے کدھر تھے؟ جس پر انوار الحق کاکڑ نے جواب دیا کہ یہ الزام ہے اور اس کو الہامی حیثیت نہ دیں، کام ہو رہا جب مکمل ہوگا تو سب کو بتا دیں گے۔
جبری گمشدگی کے نام پر ریاست پر لگے الزمات کا دفاع کیا، نگران وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
