ہوماسلام آبادپی ٹی آئی آزاد کشمیر کے امیدوار صغیر چغتائی ساتھیوں سمیت دریائے جہلم میں ڈوب گئے

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے امیدوار صغیر چغتائی ساتھیوں سمیت دریائے جہلم میں ڈوب گئے

راولا کوٹ ،آزاد کشمیر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد ایک گاڑی دریائے جہلم میں جاگری، افسوسناک واقعے میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق صغیر چغتائی اپنی الیکشن کمپیئن کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی دریائے جہلم میں گر کر ڈوب گئی۔ ان کا سکواڈ اور فوٹوگرافر پچھلی گاڑی میں تھے جو کے بچ گئے ہیں ۔ان کے ساتھ ایک کلٹس گاڑی بھی دریا میں گری ہے ، ایک شخص کی نعشیں جھاڑیوں سے نکال لی گئی ہے جبکہ باقی کسی کے بھی بچنے کی امید باقی نہیں۔ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، دلخراش واقعے میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، افسوس ناک واقعہ جمعہ کی صبع چار بجے کے قریب پیش آیا۔ لاشوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔