ہومبریکنگ نیوزپیپلز پارٹی پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی،ن لیگ پی پی میں اصولی اتفاق

پیپلز پارٹی پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی،ن لیگ پی پی میں اصولی اتفاق

لاہور (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کیلئے (ن) لیگ اور پی پی کمیٹیاں کام کررہی ہیں، پی پی سید علی حیدرگیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جنوبی پنجاب سے منتخب پیپلزپارٹی کے راکین نیپارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔