لاہور(سب نیوز )عرب لیگ نے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ اسرائیلی قبضہ ختم ہونے سے ہی خطے میں امن آئے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں عرب لیگ کے نمائندے عبد الحکیم ال رفائی نے اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
،غزہ پر قبضیاوردہشت گردی کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں۔ نمائندہ عرب لیگ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہیاسرائیلی قبضہ ختم ہونے سے ہی خطے میں امن آئے گا۔ عبد الحکیم ال رفائی نے دلائل کا اختتام اس شعر پر کیا کہ اگر میں مرجاوں تمہیں میری کہانی سنانے کیلئے زندہ رہنا ہے۔
