اسلام آباد(آئی پی ایس )اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف متفقہ طور پر تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔ تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، بی این پی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت محسن ڈاوڑ نے متفقہ طور پر جمع کرائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کئی بار جانبداری کا مظاہرہ کیا، قاسم سوری نے کہا کہ وہ آئین کو نہیں مانتے، ایک ایسا شخص جو نو ماہ سے اسٹے کے اوپر ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ پر بیٹھا ہے وہ آئین و قانون کی پاسداری نہیں کررہا۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ایسے شخص کا کوئی حق نہیں کہ وہ اس سیٹ پر بیٹھے،ہم جمہوری طریقے سے آئین کے مطابق کام کریں گے، یہ فیصلہ مشاورت سے ہوگا کہ اگلا ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار کون ہوگا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمیعت علماءاسلام، بی این پی مینگل، عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ نے دستخط کر دئیے۔
اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
