ہومپاکستانملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ38 ہزار737 ہوگئی

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ38 ہزار737 ہوگئی

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 499، سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 413، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 383، بلوچستان میں 26 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 682، اسلام آباد میں 82 ہزار 1 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 675 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار 973 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 841 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 457، سندھ میں 5 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 194، اسلام آباد میں 769، بلوچستان میں 292، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 560 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔