ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ،سپیکر کی زیر صدارت اجلاس

قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ،سپیکر کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس آرٹیکل 91 کی شق ٹو کے تحت بلایا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسروں اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی، صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کرلیا صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔