ملتان(آئی پی ایس ) پاکستان سپر لیگ کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔خواجہ نافع 36، رلی روسو 30 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3، ابرار احمد نے 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آوٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13رنز سے شکست دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
