ہومپاکستانصدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو اسپیکر خود بلا سکتا ہے، اسحاق ڈار

صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو اسپیکر خود بلا سکتا ہے، اسحاق ڈار

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلا سکتا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 21 ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے،21دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو اسپیکر آئینی طور پر خود اجلاس بلا سکتا ہے،آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے اور آئینی 21دن کی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کیسے درست ہوگی ایسے فلور پر یہ نہیں ڈسکس کر سکتا۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں نے تاحال دستخط نہیں کیے۔ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی، اس حوالے سے ان کا زبانی موقف سامنے آیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔