پشاور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر ن لیگ خیبر پختون خوا انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام نومنتخب 9 ارکان شریک ہوئے۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کے پی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن کے ارکان خیبر پختون خوا کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔
ن لیگ کا خیبرپختونخوا میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
