ہومشوبزپاکستان کے معروف گلوکار و موسیقارفرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقارفرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

لاہور،پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار اور کوک اسٹوڈیو کے ڈرمر فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر گلوکار کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی ۔گلوکار کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرہاد ہمایوں کا انتقال آج صبح ہوا، فرہاد کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی کا جشن منایا جائے لہذا پوسٹ میں ان کے اہلخانہ، دوست احباب اور مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کریں اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔انتقال کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے موسیقار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرہاد اور ان کے بینڈ نے ان کی نوجوانی کا دور یادگار بنایا۔پوسٹ میں گلوکار کی موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم 2018 میں فرہاد نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی طویل پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں،اس بیماری کا انہیں سیزیئر نامی بیماری کے دوران پتہ چلا یہ اعصابی بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو اچانک دماغ میں کرنٹ جیسے جھٹکے لگتے ہیں، فرہاد ہمایوں نیخود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے بہترین سرجن نے ان کا آپریشن کیا لیکن یہ آسان نہیں تھا۔ڈرم، جم بینڈ اوور لوڈ سے وابستگی کے باعث شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار پروڈیوسرفرہادہمایوں نے اکتوبر 2020 میں کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر سافٹ ڈرنک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائرکیا تھا۔ فرہاد ہمایوں کا کہنا تھا کہ نیہڑے آ کو بڑی بے شرمی سے چوری کیا گیاہے۔ گانے کے منفرد بول سے لے کر گٹار، اس کے سر، تال، میوزک نہ فلم کا ورژن ہے نہ ہی کوک اسٹوڈیو کا ورژن ہے اسے روکنا چاہیئے ۔اوورلوڈ نے یہ گانا سال 2012 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 5 کیلئے گایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔