ہومپاکستانوزیر اعظم نے کم لاگت گھروں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے کم لاگت گھروں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد،وزیرِ اعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کیا،موبائل یونٹ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے لوگوں کو کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا،مزید یہ کہ موبائل یونٹ پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے،اسکے علاوہ موبائل یونٹ کرونا وبا کے دوراں بنکوں پر دبا وکم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے نیشنل بنک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے اور انکی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔