ہومکھیلپی سی بی نے محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کوششیںشروع کردیں

پی سی بی نے محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کوششیںشروع کردیں

لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باولر محمد عامر کو منانے کی کوششیں شروع کردیں۔ پی سی بی محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے آمادہ کرنا چاہتا ہے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ایکانٹرویو میں کہا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں میری عامر سے بات ہوئی، جس میں ان پر واضح کیا کہ جو راستہ انھوں نے اختیار کیا وہ ایک سینئر پلیئر کیلئے درست نہیں ہے۔وسیم خان نے محمد عامر کو کہا کہ وہ اب بھی ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں، ہم ان کے اور کوچز کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرینگے۔وسیم خان نے بہرحال عامر کی ٹیم میں دوبارہ واسپی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔یاد رہے کہ فاسٹ بولر ٹیم مینجمنٹ کے رویے کو وجہ قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔