ہومپاکستاناسلام آباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2افراد زخمی،پولیس کو چکمہ دے کرجنگل میں فرار

اسلام آباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2افراد زخمی،پولیس کو چکمہ دے کرجنگل میں فرار

اسلام آباد(آئی پی ایس )جڑواں شہروں میں ڈاکوں نے پولیس کے ناک میں دم کر دیا، گاڑی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوں کی فائرنگ سے خاتون راہ گیر سمیت دو افراد زخمی جبکہ تعاقب کرنے ڈولفن اہلکاروں کو ٹکر مار کر ای سیون والے جنگل میں فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے مکمل بے بس، چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر گاڑی چوری کرنے کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنایا اور پولیس کو اطلاع پر ڈولفن فورس اور کار چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں ایک خاتون راہ گیر سمیت دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈولفن فورس کو راولپنڈی پولیس کی مدد نہ ملنے سے ڈاکو باآسانی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوتے ہی ڈاکوؤں نے اپنے زیر استعمال گاڑی چھوڑ کر ایک اور گاڑی چھین لی لیکن اسلام آباد پولیس بھی انھیں پکڑنے میں ناکام رہی، ڈاکو ای سیون کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکو کے جنگل میں فرار ہونے کے بعد پولیس افسران آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ فرار ہونے والے ڈاکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دونوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ اسلام آباد میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔