ہوماسلام آبادپٹرولنگ پولیس قائد اعظم کالونی کی دبنگ انٹری ،حاضر سروس واپڈا کے پانچ اہلکار رات کی تاریکی میں سرکاری تار فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پٹرولنگ پولیس قائد اعظم کالونی کی دبنگ انٹری ،حاضر سروس واپڈا کے پانچ اہلکار رات کی تاریکی میں سرکاری تار فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

راولپنڈی ،ایس ایس پی پٹرولنگ گلفام ناصر وڈایچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سرداربابر ممتاز کی خصوصی ہدایات پر اور سب انسپکٹر مختار احمد کے زیر نگرانی اور پٹرولنگ پوسٹ قایداعظم کالونی کی مثر گشت کی وجہ سے رات 12/15بجے پٹرولنگ پولیس قائد اعظم کالونی کے شفٹ انچارج سہیل ناصر اے ایس آئی ہمراہ کانسٹیبلبابر پرویز،واجد حسین اور خانزادہ کے ساتھ اپنے بیٹ ایریا میں معمول کی گشت پر تھے کہ سہال کے مقام پر ایک واپڈا کی سرکاری گاڑی RIN/7598 جس میں واپڈا کے حاضر سروس پانچ اہلکار تھے محکمہ واپڈا کی سرکاری تار محمد بلال ولد محمدساجد ساکن پھامڑہ کو فروخت کرتے ہوئے پائے گئے جس پر پٹرولنگ آفیسر نے اپنی ٹیم کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔مزکورہ ملازمین میں محمد سمیل۔عابد ۔ افضل ۔رضوان یعقوب اور سہیل اختر شامل ہیں جن کو پٹرولنگ پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ چونترہ کے ڈیوٹی آفیسر عرفان اے ایس آئی کے حوالے کر دیا پٹرولنگ پولیس کی اس کارواء کو اہل علاقہ نے سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔