ہومتازہ ترینسائفر معاملے پر باجوہ نے عمران کو کہا تھا انسان بن جا ورنہ سزا ہو جائیگی: شاہ محمودکا دعوی

سائفر معاملے پر باجوہ نے عمران کو کہا تھا انسان بن جا ورنہ سزا ہو جائیگی: شاہ محمودکا دعوی

راولپنڈی:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا ہیکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کہا تھا کہ انسان بن جا ورنہ سزا ہو جائیگی۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا سائفر معاملہ جب زیر بحث آیا تو بانی پی ٹی آئی نے اپنی وزارت عظمی کے دوران جنرل باجوہ سے مذاکرات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں پرویز خٹک، اسد عمر اور میں شامل تھا۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق کمیٹی نے آرمی ہا ئو س کے سن روم میں جنرل باجوہ سے ملاقات کی اپنے تحفظات سامنے رکھے، ملاقات کے اختتام پر جنرل باجوہ نے مجھے کمرے میں روکا اور کہا اپنا قبلہ اور سمت درست کرلو ورنہ سائفر کیس میں 12 سال کے لیے جیل جانا پڑیگا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد 22 اگست کو بانی پی ٹی آئی کی ایوان صدر میں جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ انسان کے بچے بن جا ورنہ سزا ہوجائیگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا جنرل باجوہ کو عدالت بلائیں میں قرآن پاک پر حلف لینے کو تیار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جو جیت کر ہارس ٹریڈنگ کریگا وہ خود کشی کریگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔