تہران(سب نیوز )کالعدم پاکستانی تنظیم نے زاہدان میں 9 پاکستانیوں و شہید کر دیا۔ذرائع کے مطابق ان پاکستانیوں کو شناخت کر کہ قتل کیا گیاشہید ہونے والے پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔شہید ہونے والے پاکستانی مبینہ طور پر ایران میں کام کرتے تھے۔مقتولین کا تعلق غریب اور اوسط خاندانوں سے ہے۔ ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے سانحہ کی تصدیق کر دی ۔پاکستانی سفیر کے مطابق زاہدان میں 9 پاکستانی شہید ہوئے۔3 پاکستانی زخمی ہیں۔تینوں زخمی پاکستانی ہسپتال میں زیر علاج ہیںہمارے قونصل زاہدان روانہ ہو چکے ہیں۔ہم زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ ایرانی انتظامیہ و ہسپتالوں سے رابطے میں ہیں۔کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ایران میں 9پاکستانی مزدورقتل،سفارتخانے کی تصدیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
