ہومتازہ ترینسپریم کورٹ نے صحافیوں کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس لے لیا،کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس لے لیا،کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس لے لیا ۔سپریم کورٹ نے صحافیوں کو جاری نوٹسز کا کیس 29 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا چیف جسٹس سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پریس ایسوسی ایشن کے صدور اور سیکرٹریز کی ملاقات ۔کورٹ رپورٹرز کی تنظیموں نے ایف آئی اے نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔چیف جسٹس نے دونوں صحافتی تنظیموں کی قیادت کو مشترکہ اعلامیہ پر ملاقات کیلئے بلایا تھا حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے ججز کی کردارکشی پر نوٹسزجار ی کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔