ہومبریکنگ نیوزپیپلز پارٹی نے بھی انتخابی منشور کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی نے بھی انتخابی منشور کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن چنو نئی سوچ ہے۔


علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 سے متعلق اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ووٹ تیر میں پی پی پی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔
اس حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام اور تفصیلات جاری کی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے لڑنے کا پلان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔