ہومبریکنگ نیوزپیپلزپارٹی سندھ میں بھٹو کو زندہ نہ کرسکی اب بلوچستان کیلئے نکلی ہے ،اختر مینگل

پیپلزپارٹی سندھ میں بھٹو کو زندہ نہ کرسکی اب بلوچستان کیلئے نکلی ہے ،اختر مینگل

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو ترقی نہ دے سکی اور سندھ میں بھٹو کو زندہ نہ کرسکی اب بلوچستان میں بھٹو کو زندہ کرنے نکلی ہے۔

مستونگ میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں 5 ہزار میں لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش ہو رہی ہے، یہاں کی پاکیزہ سیاست کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم ان ضمیر کے خریداروں کو 8 فروری کے الیکشن میں منہ توڑ جواب دے کر مسترد کردے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حقوق کو تسلیم کیے بغیر بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔