اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے۔جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام گرین فنانسنگ انوویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم عالمی حدت کی بات کرتے ہیں تو ہم پر لوگ ہنستے تھے اورغیر سنجیدہ لیتے تھے، آسڑیلیا اور امریکی ریاست کیلیفورنیاکے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اور عالمی حدت میں اضافہ ہورہا ہے، گلوبل وارمنگ سے بچا کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ملک میں شجر کاری مہم سے متعلق آگاہی ہورہی ہے اور درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی خوش آئند ہے، ہم نے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ہے جس کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، 10ارب درخت اگانے کاعمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہوگا، قوم سے کہتاہوں ملک میں شجرکاری مہم میں حصہ لے۔عمران خان نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری اور جنگلات لگانا آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، ہم نے اپنی نسلوں کو پاک صاف پاکستان دیناہے ، صحرائی علاقو ں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی ہے ، صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگاناوقت کی ضرورت ہے، اگر ہم نے آج کچھ نہ کیا تو پھر کبھی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔
ہم نے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ہے جس کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
